جہانگیر ترین کی کمپنی جے ڈی ڈبلیو کے سیکرٹری نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو جوابات جمع کروادیے ہیں۔
جے ڈی ڈبلیو کے آفس سیکرٹری مقصود ملہی نے جوابات ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو جمع کروائے۔
ایف آئی اے نے ایک روز قبل 8 سوالات کے جوابات جمع کرانے کے لیے خط لکھا تھا، جس کے جوابات آج جمع کروادیے گئے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو کے جوابات کا جائزہ لے رہے ہیں، جو بعدازاں کورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو کے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں 22 اپریل کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔