کابینہ کی کارروائی کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا، فواد چوہدری

 کابینہ کی کارروائی کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ کی کارروائی کو دیجیٹلائز کردیا گیا ہے، تمام کابینہ ارکان کو آئندہ ہفتے سے ٹیبلٹ دے دیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس کی کاغذی کارروائی کی مد میں سالانہ51 کروڑ روپے خرچ ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے کابینہ کو کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال اور اس کے پھیلاؤ سے متعلق بریفنگ دی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر نے کابینہ کو بتایا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال دو ہفتوں میں بہتر نہ ہوئیں تو مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں