فکسنگ کیس، پی سی بی نے عمر اکمل کی جرمانے کی اقساط کرنے کی درخواست مسترد کر دی ، کیا جواب دیا ؟

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کی جرمانے کی قسطیں کرنے کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق فکسنگ سکینڈل میں پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی جرمانے کی قسطیں کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔عمر اکمل نے پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ وہ معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور معاشی مشکلاتکے باعث وہ یکمشت ادائیگی نہیں کرسکتے ۔پی سی بی نے عمر اکمل کی جانب سے دیے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد درخواست مسترد کردی۔عمر اکمل 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ یکمشت ادا کرنے کے بعد

ہی بحالی پروگرام کا حصہ بنیں گے۔ واضح رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں