ٹیکن 7 کے عالمی مقابلے،فتح کا تاج پھر سے پاکستانی ارسلان ایش کے سر سج گیا

لاہور (بیورو رپورٹ ) نوجوان پاکستانی گیمر ارسلان صدیقی نے انٹرنیشنل وی پلے الٹیمیٹ فائٹنگ لیگ (وی یو ایف ایل) ٹیکن سیون ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرلی، اس کامیابی پر انہیں 15 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دی گئی۔ اپنی جیت پر گفتگو کرتے ہوئے 25 سالہ ارسلان نے کہا کہ وہ اس فتح پر خود کو خوش قسمت تصور کررہے ہیں اور دوستوں اور اہلِ خانہ کی حوصلہ افزائی پر ان کے شکرگزار ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں ارسلان نے کہا کہ ’میں اللہ کی بیحد شکرگزار ہوں اور تمام منتظمین، عملے اور کھلاڑیوں کی دریادلی اور مہمان نوازی کا بھی مشکور ہوں،2021ء میں ٹیکن سیون کی شاندار ایونٹ میں فتح پر خود کو بہت خوش قسمت اور مسرور محسوس کررہا ہوں، میں اپنے اہلِ خانہ اور پوری دنیا میں اپنے دوستوں کا شکرگزار ہوں، دنیا بھر میں موجود میرے دوستوں، خاندان اور سپورٹرز آپ کا شکریہ‘۔

ٹیکن سیون ٹورنامنٹ میں ارسلان کا مقابلہ اپنے ہم وطن اویس ہنی سے تھا جس میں انہوں نے 5:2 سے کامیابی حاصل کی ۔ سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
اس کامیابی پر انہیں 15000 ڈالر ملے ہیں جبکہ اویس ہنی کو 10000 ہزار ڈالر کی رقم دی گئی ہے۔ تیسرے نمبر پر کانسی کا تمغہ پانیوالے جی ڈی سی آر کو 8000 ڈالر ملیں گے۔

ارسلان صدیقی فائٹنگ گیم کمیونٹی (ایف جی سی) کے کچھ عرصے سے رکن ہیں لیکن 2019ء میں ایوولیوشن چیمپئن شپ سیریز (ای وی او) کے گرینڈ فینالے میں جائی مِن نی کو شکست دینے کے بعد انہیں غیرمعمولی شہرت ملی۔ وہ جاپان میں ہونے والی ای وی او چیمپئن شِپ جیتنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔ ای ایس پی این نے ارسلان کو 2019ء میں ای سپورٹس پلیئر کا اعزاز بھی دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں