پنجاب، احتجاج کے سبب مختلف شہروں میں ٹریفک تاحال جام

جنگ نیوز

صوبہ پنجاب میں مذہبی جماعت کی جانب سے متعدد شہروں میں تا حال جاری احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام ہے۔

بہاولپور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں  کی جانب سے جاری احتجاج کے نتیجے میں دریائے ستلج پُل پر ٹریفک جام ہے،  دریائے ستلج پُل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے نتیجے میں شہری شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنوں کا غازی گھاٹ کے مقام پر احتجاج جاری ہے۔

دوسری جانب شہر گوجرانوالہ میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے چندا قلعہ بائے پاس اور کامونکی میں احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح شہر فیصل آباد کے تمام ضلعوں میں بھی مذہبی جماعت کا احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ضلعی پولیس فیصل آباد کے مطابق  فیصل آباد کی  تمام سڑکوں پر ٹریفک بھی بحال ہو گیا ہے اور  موٹروے اور اطرف کے راستے بھی کھلے ہیں۔

ڈی پی او گجرات کے مطابق مذہبی جماعت کی جانب سے  قومی شاہراہ پر احتجاج ختم کر دیا گیا ہے اور ٹریفک بحال ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں