ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا وائرس کیوں پھیل رہا ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے وجوہات بتا دیں

نیویارک ٗنئی دہلی  (این این آئی )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد احتیاطی تدابیر چھوڑنا کورونا وائرس کے پھیلاو کا سبب بن رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز اور اموات میں اضافہ ویکسین کو نجات دہندہسمجھنے کے باعث ہو رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں وائرس کی نئی اقسام، حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کرنا اور لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹنے جیسی غلط فہمیاں شامل

ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس کے بقول وبا میں اضافے کی ایک اور وجہ یہ غلط تاثر بھی ہے کہ ویکسین آنے کے بعد اب یہ وبا ختم ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں۔دوسری جانب بھارت میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی۔بھارت میں گزشتہ روز 1 لاکھ 70 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 904 افراد ہلاک بھی ہوئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، وبا کے باعث کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ بھارت میں کورونا کی صورتحال بگڑنے لگی۔بھارت میں گزشتہ روز 1 لاکھ 70 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 904 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ ادھربرطانوی میڈیا نے بتایاکہ انگلینڈ اور ویلز میں لاک ڈاون کی پابندیوں میں نرمی کے دوسرے مرحلے کا آغاز پیر سے ہوگیا۔ دکانیں، جم، ہیرڈریسر اور بیوٹی سلون کھل جائیں گے۔ریسٹورنٹس باہر بیٹھنے والوں کو کھانا فراہم کرسکیں گے، شادی کی تقریبات میں بھی پندرہ افراد شریک ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں