علماء اپنے حلقہ اثر میں ماسک پہننے کی ترغیب دیں، وزیراعلیٰ پنجاب

جنگ نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہناہے کہ علماء اور مشائخ اپنے حلقہ اثر میں ماسک پہننے اور ویکسینیشن کروانے کی ترغیب دیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے علماء کرام اور مشائخ عظام سے ملاقات میں کیا۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، صوبائی وزیر قانون راجا محمد بشارت اور وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن بھی موجود تھے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈر اپنا کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مساجد میں کورونا ایس او پیز کے مطابق تراویح اور نماز پنجگانہ کا اہتمام کیا جائے۔

وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے بتایا کہ وفاقی سطح پر علماء کی نمائندہ کمیٹی جلد نوٹیفائی کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں