رمضان کے چاند کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

جنگ نیوز

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید منائیں گے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت تمام علما نے بھائی چارے کی فضا قائم کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند کل صبح 7 بجکر 32 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے۔ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، آج شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنے کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں