رمضان میں ریستورانوں کے لیے قواعد تبدیل، صارفین کوکھانادینے کی اجازت مل گئی

دبئی (این این آئی) امارت دبئی میں ریستورانوں کے لیے رمضان المبارک میں قواعد وضوابط میں تبدیلی کی گئی ہے اور انھیں روزے کے اوقات کے دوران میں صارفین کو کھانے مہیا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے محکمہ اقتصادی ترقی (دبئی اکانومی)نے ایک اعلامیے میں بتایا کہ اس سال ریستورانوں کی سکریننگ نہیں کی جائے گی اور روزے کے اوقات کے دوران میں انھیں گاہکوں کو کھانا دینے کے لیے کسی پیشگی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔گذشتہ برسوں میں صرف پرمٹرکھنے والے ریستوران ہی روزے کے اوقات میں گاہکوں کو کھانا دے سکتے

تھے۔دبئی میں ریستورانوں کے لیے ان نئے قواعد وضوابط کا یکم رمضان سے اطلاق ہوگا ،متحدہ عرب امارات نے اس سال بھی رمضان میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی اجتماعات پر پابندی عاید کردی ہے۔اجتماعی افطارپرپابندی ہوگی اور صرف ایک ہی خاندان کے افراد مل کر اکٹھے افطار کرسکیں گے۔مساجد کے باہر افطار خیمے لگانے یا کسی جگہ افطار کے لیے جمع ہونے والے افراد کو کھانے دینے پر بھی پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں