’’دکان پر کام کیا، کھیتی باڑی بھی کی، کرکٹ کی طرف کیسے آیا ‘‘ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ بولرکے انکشافات

لاہور (این این آئی)زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ کرکٹ سے پہلے کھیتی باڑی کی امرود کے باغ میں بھی کام کیا۔اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ایک انٹرویومیں کہاکہ بڑی مشکل سےکھیل کی طرف آیا، دکان پر کام کیا کھیتی باڑی بھی کی۔شاہنواز دھانی نے کہا کہ پہلے شین بونڈ فیورٹ تھے لیکن وہ ریٹائر ہو گئے اب جوفرا آرچر رول ماڈل ہیں انہیں کاپی کرتا ہوں۔شاہنواز دھانی نے کہاکہ یہاں تک کا سفر آسان نہیں تھا، والد کھیلنا پسند نہیں کرتے تھے

وہ چاہتے تھے پڑھائی پر توجہ دوں، گائوں کی منڈی میں کام کیا کھیتی باڑی کی امرود کے باغ میں بھی کام کیا۔فاسٹ بولر کے مطابق کوچز کی مدد سے سوئنگ پر کام کر رہا ہوں، تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔دھانی کے مطابق زمبابوے کے خلاف موقع ملا تو ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دوں گا، میرا خواب یہی تھا کہ جلد از جلد پاکستان کی جانب سے کھیلوں۔شاہنواز دھانی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھائی تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئے اور پھر پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ان کی شناخت بن گیا، شاہنواز دھانی زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں