پاکستان میں کورونا ویکسین کی 13 لاکھ ڈوز لگائی جاچکیں

پاکستان: کورونا ویکسین کی 13 لاکھ ڈوز لگائی جاچکی

پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی 13 لاکھ ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔

صوبوں کے پاس اس وقت بھی 2 لاکھ سے زائد ویکسین کی ڈوزز باقی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاق کے پاس اس وقت 10 لاکھ جبکہ صوبوں کے پاس 2 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی ڈوزز موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاق صوبوں کی ڈیمانڈ پر کورونا ویکسین متعلقہ صوبے کو فراہم کردیتا ہے۔

پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 60 تا 65 ہزار ویکسین کی ڈوز لگائی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایک روز میں ویکسین لگانے کی سب سے زیادہ تعداد 78 ہزار رہی ہے۔

آئندہ چند دنوں میں ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق چین کی 3 کمپنیوں سے 3 کروڑ کورونا ویکسین کی خریداری پر بات چیت جاری ہے۔

چینی کمپنیوں سائنوفارم، کین سینوبائیو اور سینووک سے کورونا ویکسین لینے کے معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینووک سے پہلی بار ویکیسن کی خریداری کی جائے گی جبکہ سنل ڈوز ویکسین کین سائنو بائیو کو لگانے کی عمر کی حد 60 سال کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاکستان میں اب تک 25 لاکھ 60 ہزار ویکسین کی ڈوز آچکی ہیں، جن میں سے 15 لاکھ چین نے بطور عطیہ دی ہیں جبکہ 10 لاکھ 60 ہزار پاکستان نے خریدی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں