سعودی عرب پر ایک ہی روز میں 4 ڈرونز اور بیلسٹک میزائل سے حملہ

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب پر گزشتہ چندماہ کے دوران یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں میں بہت زیادہ تیزی آ گئی ہے۔سعودی عرب پر گزشتہ روز متعدد دہشت گرد حملے کیے گئے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے ان تمام حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ورنہ بڑی گنتی میں شہری آبادی اور املاک کا نقصان ہو سکتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب پر متعدد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے، جنہیں اتحادی افواج نے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے سعودی سرزمین بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔
یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی جانب چار بمبار ڈرونز بھیجے گئے ، اس کے علاوہ ایک بیلسٹک میزائل سے بھی حملہ کیا گیا۔

تاہم مستعد فضائی افواج نے ان تما م ڈرونزاور میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ ان حملوں کا ہدف سعودیہ کا سرحدی شہری جازان اور اس کی شہری آبادی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودیہ کے جنوبی علاقے خمیس مشیط کو ہدف بنانے کے لیے ڈرون بھیجا تھا۔ تاہم عرب اتحاداس بارود بردار ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیاتھا۔عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کے حمات یافتہ حوثیوں کی جانب سے شہریوں اورآبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوشش جنگی جرائم کا ارتکاب ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے اب سعودی آئل تنصیبات کو بھی وقتاً فوقتاً نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔ سعودی عرب چند روز قبل ایک بار پھر تباہی اور نقصان سے بال بال بچ گیا ہے۔سعودی فضائیہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مملکت کو ایک بڑے حملے سے محفوظ بنا دیا ہے۔
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایا کہ یمن کے علاقے مارب میں حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ تاہم سعودی فضائیہ نے اس میزائیل کولانچنگ سے پہلے ہی تباہ کر دیا ہے۔اس کے علاوہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی شہر خمیس مشیط پر بھی 2 بارود لدے ڈرونز کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جسے اتحادی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں