انعام بٹ ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ سے دستبردار

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان کے انعام بٹ قزاقستان کے شہر الماتے میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔ 32 سالہ انعام بٹ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے چیمپئن شپ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ مقابلے میں محمد بلال (57 کلوگرام) اور ہارون عابد (97 کلوگرام) حصہ لیں گے۔ قومی پہلوان 17 اپریل کو مقابلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ محمد انعام بٹ نے ایشین اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
الماتے میں انعام بٹ نے 97 کلوگرام کیٹیگری میں کرغزستانی پہلوان کو شکست دی تاہم اس جیت کے باوجود پاکستان کا کوئی پہلوان ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں