کورونا وائرس کے مزید 58 مریض چل بسے

کورونا وائرس کے مزید 58 مریض چل بسے

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 584 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے3 ہزار 135 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار501 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 514 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 7 لاکھ79 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 75 ہزار 266 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 201 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 34 ہزار 835 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 69 ہزار126 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 530 ہو گئیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار 459 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 988 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 99 ہزار 595 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 651 ہو گئیں۔

فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 66 ہزار380 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 611 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 321 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 215 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 594 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 403 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایں سی او سی  کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے512 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، جن میں 88 گوجرانوالہ، 81 فیصد ملتان میں وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور79،اسلام آبادمیں55فیصدوینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں، جبکہ گوجرانوالہ کے 85 فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونامریض ہیں۔

پشاور73،گجرات71،سوات 66 فیصدآکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں