برطانیہ کے شہزادہ فلپ کی وفات پر وزیر اعظم پاکستان اور عالمی رہنماﺅں کے تعزیتی پیغامات کا سلسہ جاری

لندن ( خالد علی بیورو چیف لندن)برطانیہ کے شہزادہ فلپ کی وفات پر وزیر اعظم پاکستان اور عالمی رہنماﺅں کے تعزیتی پیغامات کا سلسہ جاری
شہزادہ فلپ کی وفات پر جہاں عالمی رہنماﺅں کی طرف سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے وہیں پاکستان کے وزیر اعظم جناب عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں شہزادہ فلپ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں برطانیہ کی ذہین شخصیت قرار دیا اور مزید کہا کہ ان میں عوامی خدمت کرنے کا اچھوتا جذبہ موجود تھا۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات بہتربنانے میں ان کا کردار ہمیشہ ےاد رکھا جائے گا۔ اسی طرع عالمی رہنماﺅں میں اسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ ہورسن،سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف، بلجیم کے کنگ فلپ اور دیگر رہنماﺅں نے شہزادہ فلپ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں