کورونا، لاہور کے میو اور سروسز اسپتال کے آئی سی یو بھر گئے

کورونا، لاہور کے میو اور سروسز اسپتال کے آئی سی یو بھر گئے

لاہور میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شہر کے دو بڑے سرکاری اسپتال میو اور سروسز اسپتال کے آئی سی یو بھر گئے۔

لاہور کے جناح، جنرل اور گنگا رام اسپتالوں کے آئی سی یو میں گنجائش موجود ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 501 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

این سی او سی کے مطابق لاہور میں 79 فیصد اور اسلام آباد میں 53 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا وائرس مریض زیرِ علاج ہیں۔

ادھر پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں اورجیل ملازمین کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں