پی آئی اے کا خسارہ52.6ارب سے کم ہو کر 34.64 ارب روپے رہ گیا ،مالی سال 2020 کے لیے مالیاتی نتائج جاری

کراچی( آن لائن) پی آئی اے کا خسارہ52.6ارب سے کم ہو کر 34.64 ارب روپے رہ گیا ہے۔پی آئی اے نے مالی سال 2020 کے لیے مالیاتی نتائج جاری کر دیے، رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا خسارہ52.6 ارب روپے سے کم ہوکر 34.64 ارب روپے رہ گیا، سال 2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے پی ائی اے کی آمدنی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، 31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال میں پی آئی اے کی آمدنی 94.98 ارب روپے رہی، سال 2019 میں پی ائی اے کی امدنی 147ارب 50 کروڑ روپے تھی۔ایئر

کرافٹ فیول کی خریداری میں بھی اخراجات میں زبردست کمی ہوئی، پی آئی اے نے سال 2020 میں فیول کی مد میں 21.15 ارب روپے خرچ کیے،سال 2019 پی فیول کی مد میں 50 ارب روپے خرچ کیے تھے، ایڈمنسٹریٹر اخراجات سال 2020 میں 5ارب 70 کروڑ روپے رہے، مالی سال2019 میں ایڈمنسٹریٹر اخراجات 6ارب 20 کروڑ روپے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں