میگا اسلامک بینک بنائیں،مقامی کرنسی کے ذریعے ڈالر سے جان چھڑائیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کی تجاویز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ڈی 8 ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پذیر مسلم ممالک امت مسلمہ میں بڑھنے والی مالیاتی طلب کو پورا کرنے کے لیے اسلامی میگا بینک کا قیام عمل میں لائیں۔ترک صدر نے مزید کہا کہ اسلامی مالیاتیاداروں کو حصول رقوم میں آسانی اور ضرویات کی طلب کے پیش نظر اسلامی میگا بینک بنانا چاہیے تاکہ مسلم ممالک پر ڈالر کے دبائوکو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی لین دین مقامی کرنسیوں میں کریں اور امریکی ڈالر کے

اثر و رسوخ سے اپنی جان چھڑائیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی ڈی 8 ممالک کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کو ترجیح دے گا اور رکن ممالک بھی مقامی کرنسیوں میں لین دین کریں۔رجب طیب اردوان نے کہا امریکی ڈالر میں تجارت سے دنیا کے بیشتر ممالک کی کرنسیوں پر بے پناہ دبا ئوہے جس کے باعث مقامی کرنسیاں اکثراوقات غیر معمولی اتار چڑھا کائو شکار رہتی ہیں مقامی کرنسی کا استعمال کر کے دنیا سے امریکی ڈالر میں زرمبادلہ کے ذخائر کا دبائو کم کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ ڈی ایٹ سمٹ سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ورچوئل خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ کرونا کیخلاف ملکر لڑیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں