این اے 75ڈسکہ : ن لیگی امیدوار کا چیف الیکشن کمشنر کو خط ، حکومتی موقف بھی آگیا

اسلام اباد (جنرل رپورٹر) این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والی مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی طرف سے پریذائیڈنگ افسران پر خدشات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط پر حکومتی موقف بھی آگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ دھنادلی کے الزامات لگانے والے پولنگ اسٹیشز سے مسلم لیگ ن ہارنے جارہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نابالغ سیاست جاری و ساری ہے ، پولنگ سٹیشن نمبر121 سے لے کر129 پولنگ سٹیشن پر الیکشن شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کے الزامات لگا دئیے گئے ، جب کہ یہ تمام وہ پولنگ سٹیشن ہیں جہاں سے ن ہارنے جا رہی ہے ، ہار کو چھپانے کے لئیے پہلے ہی شور مچانا شروع کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے پریذائیڈنگ افسران کی ساکھ پر سوال اٹھا دیا ، ڈسکہ ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی طرف سے خاتون امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط تحریر کیا ہے ، جس میں انہوں نے لکھا کہ یوسی جڑانوالہ کےچندپولنگ اسٹیشنز کےپریذائیڈنگ افسران کی ساکھ پرشکوک و شبہات ہیں ، خدشات ہیں کہ پرائیزائیڈنگ افسران فارم 45 میں ردو بدل کر سکتے ہیں ، اس ضمن میں پولنگ اسٹیشن نمبر 121، 122، 123، اور 124 پر شکوک و شبہات ہیں ، اس لیے صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی طریقہ کار بنایا جائے ، افسران پر دھاندلی کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں