رہنما تحریک انصاف شہریار آفریدی نے جہانگیر ترین کو مافیا قرار دے دیا

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی نے جہانگیر ترین کو مافیا قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ایک مافیاز ہے ، وہ تمام مافیا ہے جو پاکستان کے عوام کا خون چوس رہے ہیں ، خود کش بمبار 20,40 لوگوں کو ہدف بناتا ہے جب کہ یہ ذخیرہ اندوز وہ لوگ ہیں جو عام ادمی کی بنیادی ضرورت کی اشیاء پر ڈاکہ ڈالتے ہیں ، اس لیے ان کو تو عبرت کا نشان بنانا چاہیئے ، اس مافیا میں 20 سے زیادہ لوگ شامل ہیں اگر اس میں میرا یا کسی اور کا بھی نام آگیا ہے تو ہمیں اپنے آپ کو کلیئر کرنا چاہیئے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ جب چینی اور گندم کی قیمتیں بڑھیں تو پورا پاکستان کہنے لگا کہ حکومت ہاتھ نہیں اٹھارہی ، اور ڈرامہ شروع ہوگیا کہ جب بھی ایکشن لیتے تو اشیاء کی قیمتیں اور بڑھ جاتی ہیں ، اب نا تو وزیر اعظم عمران خان خود انویسٹی گیشن کرتے ہیں اور نا ہی ان کے ایسا کوئی اختیار ہے ، ہم پر الزام لگتا تھا کہ جہاز استعمال ہو رہے ہیں ، آج تو اپوزیشن کو خوش ہونا چاہیئے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر میرے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں ، انکوائری ضرور کی جائے لیکن کسی ایک فون کال پر نہیں ، میرے خلاف ایف آئی آر اسلام آباد میں بنی، یو ایس بی میں یہاں آئی اور دستخط ہوئے ، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جب بھی عدالت بلائے گی پیش ہوں گا ، قانون سے نہیں بھاگ رہے اور نہ بھاگیں گے ، تحقیقات ضرور کریں لیکن شفاف ٹیم بنائیں جو متنازعہ نہ ہو، ٹیلی فون آرڈر پر احکامات لے کر تفتیشی کام نہ کیئے جائیں ، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ عدالت کے سامنے پیش ہوں گا لیکن جو ٹیم انویسٹی گیشن کر رہی ہے وہ فیئر نہیں ہے، فون کال پر تفتیشی ٹیم بنائی گئی ، انویسٹی گیشن کے لیے نئی ٹیم بننی چاہیئے ، ہمارے خلاف جائز اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، ہم قانون کی گرفت سے بھاگ نہیں رہے ، جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہوں، پارٹی میں نہیں ہوں گے تو کہاں جائیں گے؟ کیوں تحریک انصاف ہی ہماری پارٹی ہے ، میں عدالت سے ان شاء اللّٰہ سرخرو ہوں گا، اپنے ساتھ آنے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں