کورونا وائرس، این سی او سی نے موجودہ پابندیوں میں توسیع کر دی

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) این سی او سی نے موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، رمضان المبارک سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس 12 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز کی پابندیوں میں 13 اپریل تک توسیع کردی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا این او پیز کی پابندیوں میں 13 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران رمضان المبارک میں ویکسینیشن پر بھی گفتگو ہوئی۔ رمضان المبارک سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس 12 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ایس او پیز پر عمل سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔
اپریل کے وسط تک ویکسین بھی کافی مقدار میں آئے گی۔دوسری جانب کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں۔

) کورونا وائرس سے مزید 100افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، پانچ ہزازر سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 139 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 100 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 1 ہزار 772 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 47 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہو گئی ہے، کٴْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 968 ہو چکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار69 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 1 کروڑ 6 لاکھ 88 ہزار 894 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 73 ہزار 78 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 204 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 27 ہزار561 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں