51

پنجاب، قیدیوں اور جیل ملازمین کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

 
پنجاب، قیدیوں اور جیل ملازمین کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں اورجیل ملازمین کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اب تک 480 قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، گزشتہ روز 107 قیدیوں اور 4 جیل ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی گئی۔

فیاض چوہان نے کہا کہ اب تک 34 جیل ملازمین کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی بھی کورونا سے بچاؤ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں