سیشن کورٹ نے میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا 

لاہور( این این آئی)سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم کالعدم دیتے ہوئے ضلع کچہری میں سکیورٹی بانڈزجمع کروانے سے روک دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے میشا شفیع کی کی جانب سے ضلع کچہری میں طلبی کےفیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہوں۔علی ظفر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ،کرونا کی وجہ سے کینیڈین حکومت نے ایڈوائزری جاری کر رکھی ہے،کرونا کی

وجہ سے ابھی پاکستان آنا ممکن نہیں ہے،ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہوں،سیشن کورٹ ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت ضلع کچہری کی جانب سے ایک لاکھ کے سکیورٹی بانڈز جمع کرانے کا حکم کالعدم قرار دے۔عدالت نے  میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم کالعدم دیتے ہوئے ضلع کچہری میں سکیورٹی بانڈزجمع کروانے سے روک دیا ۔عدالت نے ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں