اداکارہ میرا کو شوہر نے 50 ہزار ڈالر دے کر ہسپتال سے چھڑایا، سسر کا دعویٰ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو ہسپتال سے فارغ کرایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا کو امریکی ڈاکٹر سے بدتمیزی، پروٹوکول کے ناجائز مطالبات، دھمکی آمیز اور غیرمتوازن گفتگو پرلانگ آئی لینڈ نیویارک کے ہسپتال میںداخل کیا گیا تھا تاہم اب میرا کو شوہرکیپٹن نوید کی گارنٹی کے بعد ہسپتال سے ہوٹل منتقل کردیا گیا۔میرا کے سسر راجہ پرویز کے مطابق میرا کا امریکا سے پاکستان کے لیے روانگی کا امکان ہے

اور وہ اگلے 48 گھنٹوں میں امریکا چھوڑ دیں گے۔‎پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ امریکا کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں پاگل خانے میں داخل ہوں اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے اپنے گھر میں ہوں۔این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میرے مخالف میری فلم باجی کی کامیابی اور اس میں میری زبردست پذرائی سے پاگل ہو گئے ہیں ان سے میری کامیابی برداشت نہیں رہی ہے مجھے ذہنی اذیت دی جارہی ہے ۔مجھے شوبز انڈسٹری میں میرے مخالف مجھے کام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے ایک نجی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کا معاہدہ کیا تھا مگر مخالفین نے سازش کر کے اس سے مجھے کٹ کرادیا میں سازشوں سے گبھرانے والی نہیں ہوں میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مخالفین کو شکست دوں گی ۔واضح رہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے کر پاگل خانے بھجوا دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات ان کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہی۔اداکارہ میرا کی والدہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا کو امریکہ میں پاگل خانے میں داخل کرا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانچ اپریل کو میری بیٹی نے فون کرکے بتایا کہ اسے پاگل خانے لے جارہے ہیں، میرا نے بتایا کہ وہ چیختی چلاتی رہی کہ وہ پاگل نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے لے جایا گیا۔اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، میری بیٹی پاگل نہیں ،اس دنیا میں وہی میرا ایک سہارا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں