پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری

پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی طور پر پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی، ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 12 بریگیڈیئرز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پروموشن حاصل کرنے والوں میں بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ، عمر مقبول، بریگیڈیئر محمد عاصم خان شامل ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر غلام محمد، بریگیڈیئر محمد ندیم اشرف، بریگیڈیئر عامر اشفاق کیانی بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  بریگیڈیئر محمد امتنان بابر، بریگیڈیئر عبدالسمیع، بریگیڈیئر عمر احمد شاہ ترقی پانے والوں میں شامل ہیں اس کے علاوہ بریگیڈیئر محمد شاہد صدیق، بریگیڈیئر محمد فرحان یوسف، بریگیڈیئر منیر الدین کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  بریگیڈیئر محمد عرفان خان، بریگیڈیئر نور ولی خان، بریگیڈیئر کمال انور چودھری کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی حاصل کرچکے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  بریگیڈیئر سلمان معین، بریگیڈیئر نسیم انور، بریگیڈیئر ملک عامر محمد خان کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے، جبکہ  بریگیڈیئر عدنان سرور ملک، بریگیڈیئر محمد قذافی، بریگیڈیئر محمد نعیم اختر کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی حاصل کرپائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں