اداکارہ اقرا عزیز کی والدہ کا’’ کریم ‘‘کی پہلی خاتون ڈرائیور ہونے کا انکشاف

کراچی (این این آئی)معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز کی والدہ نجی ٹیکسی سروس کریم کی پاکستان میں پہلی خاتون ڈرائیور تھیں۔ یاسر حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اور ان کی والدہ سے متعلق ایک دلگداز پوسٹ شیئر کی ہےجس میں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔یاسر حسین نے اقرا اور ان کی والدہ کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ تحریر کیا کہ میری اہلیہ اپنی والدہ آسیہ عزیز جو کہ(پاکستان میں کریم سروس کی

پہلی خاتون ڈرائیور)ہیں کے ساتھ اپنی نئی کار میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ اداکار نے تحریر کیا کہ طاقتور خواتین کے چہروں کی چمک ہی کچھ مختلف ہوتی ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اپنی ماں، بہنوں، بیٹیوں کو روکنے والے غیرمحفوظ ہوتے ہیں مرد نہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں عورت راج کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس پوسٹ کے جواب میں اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کو رپلائی کیا کہ یہی وجہ ہے کہ مجھے آپ سے بار بار محبت ہوتی ہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں