جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل کورٹ 13 اپریل کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو سماعت کے حوالے سے13 اپریل کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، اُن کی اہلیہ سرینا عیسیٰ سمیت مختلف بار کونسلز نے نظر ثانی کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں