شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین سکندر کے ساتھ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شادی کے بعد کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف نو بیاہتا ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی شوہر ٹک ٹاکر ذوالقرنین کے ہمراہ شادی کے بعد بنائی گئی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق پاکستان کی ٹک ٹک فہرست میںدوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے قریبی دوست ذوالقرنین سے گزشتہ ہفتے شادی کی تھی۔نوبیاہتا ٹک ٹاک جوڑے کی اب شادی کے بعد ایک ساتھ بنائی گئی پہلی ٹک

ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں شادی کے جوڑے میں ملبوس نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔دونوں کی شادی سے قبل ادا کی جانے والی رسومات سے لے کر نکاح تک کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈٰا پر وائرل ہوئیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر حقیقی زندگی میں بھی جوڑی بن گئے، دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنول آفتاب نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ لکھا ہے کہ کل میری ذوالقرنین سے شادی ہے، تمام لوگ ہمارے لئے دعا کریں۔ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندردونوں ٹک ٹاک پر شہرت کے حامل نوجوان ہیں،کنول آفتاب پاکستان کی دوسری بڑی ٹک ٹاکر ہیں جب کہ ذوالقرنین سکندر بھی میل ٹک ٹاکرز میں سب سے زیادہ شہرت رکھنے والوں میں شامل ہیں۔ ان دونوں کی مایوں کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب دعائیں دی ہیں اور ان کی اچھی زندگی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں