آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاک فوج نے قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کو فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکائ نے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، کانفرنس میں مشرقی سرحدوں اور ایل اوسی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی بیرونی چیلنجز اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں حالیہ فارمیشن مشقوں میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہاراطمینان کیا گیا۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں مشرقی سرحدوں اور ایل اوسی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت کے بعد کی صورتحال اور 2021 کے بعد سیز فائرمعاہدے پرعملدرآمد پر غور کیا گیا۔

شرکاءکانفرنس نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا عزم دہرایا۔ خیبر پختونخوا میں ضم نئے اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کو فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکائ کو دوست ممالک سے فوجی رابطوں سے آگاہ کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکائ نے افغان مفاہمتی عمل پر مثبت پیشرفت پربھی بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں