راولپنڈی،تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ،دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ،2ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے 2ملزمان گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا، گاڑی سے 03 رائفل 44 بور،01 رائفل 223 بور، 10 میگزین اور15500 روند پستول09ایم ایم ، 46500روند پستول30بور،1000 روند رائفل07ایم ایم ،450روند رائفل222 برآمد ہوئے، جس پر سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار02ملزمان نصیب حکیم اور عبید اللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ایس پی راول، ایس ایچ او سٹی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے ، قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں