راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث کامی گینگ کا سرغنہ ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا، تفتیش کے دوران ملزمان سی18 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوںکا سلسلہ جاری ہے،اے ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث کامی گینگ کا سرغنہ ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نقب زن گینگ کا سرغنہ کامران خان عرف کامی جبکہ ساتھی ملزم دانش علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے تفتیش کے دوران 18 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ما ل مسروقہ برا?مدکرلیا،برا?مد کیے گئے مال مسر وقہ میں نقدی 8 لاکھ 50 ہزار روپے اور طلائی زیورات مالیتی 10 لاکھ روپے شامل ہیں، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران نقب زنی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے انکشاف کیے ہیں،ملزمان دن کے وقت ریکی کرتے اور رات کو نقب زنی کی واردات کرتے تھے،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ گرفتار گینگ کے دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر، اے ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او چونترہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کارو ں کو بھی گرفتار کیا جائے، منظم و متحرک گینگز کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
چمن کراسنگ پر تعینات افغان سپاہیوں کی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید
9 مئی واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کے زیرصدارت زمان پارک میں ہوئی، عثمان ڈار
سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی
بینک دیوالیہ ہوجائے تو 5 لاکھ روپے سے زائد رقم رکھنے والوں کا پیسا محفوظ نہیں
نواز شریف انتقام لینے نہیں عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے آ رہے ہیں: شہباز شریف
اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی ملاقات
پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں افغانی دہشت گرد ملوث
نگران وزیر اعلٰی پنجاب کی طبیعت بگڑ گئی، ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا
مولانا فضل الرحمان کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہے: فیصل کریم کنڈی
کراچی کو لوٹنے والے پریشان ہیں اسکے اصل وارث واپس آگئے: خالد مقبول صدیقی