34

فرانسیسی سفیر کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں گے، نور الحق قادری

فرانسیسی سفیر کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں گے، نور الحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں گے، پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتیں اس کا فیصلہ کریں گی، آئین اس لیے ہوتا ہے کہ وقت کی ضرورت کے ساتھ اس میں ترمیم ہوجائے۔

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے قائداعظم یونیورسٹی میں تعمیر مسجد کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کے مشکور ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونورسٹی میں مسجد بنانے کا رشتہ روحانی رشتہ ہے، متحدہ عرب امارات کے ساتھ محبتوں اور دوستی کا رشتہ قائم رہے گا۔

صحافی نے وفاقی وزیر نور الحق قادری سے سوال کیا کہ تحریک لبیک سے 20 اپریل کے حوالے کوئی بات چیت چل رہی ہے،جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اُن کو ساتھ پارلیمنٹ میں لانے کی بات ہوئی ہے اور انشااللّٰہ پارلیمنٹ میں لائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین نے پاکستان کو محفوظ کیا ہے، آئین میں تبدیلی کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس موجود ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کا مسجد کی افتتاحی تقریب میں کہنا تھا کہ ان کی طرف سے تعاون کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں