کراچی:خاتون کی خودکشی کامقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج، 1گرفتار

کراچی:خاتون کی خودکشی کامقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج، 1گرفتار،کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں خاتون کی خودکشی کے واقعے کا مقدمہ شارع نورجہاں تھانے میں درج کرلیا گیا. مقدمہ متوفیہ کےبھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور اس میں قتل بالسبب کی دفعات کےتحت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان میں عامر، وقاص، اسد فرحان، شہزاد اور شاہد شامل ہیں، مقدمے کے متن میں متوفیہ کے بھائی کی جانب سے درج کیا گیا ہے کہ میری بہن کو پی سی او کے مالک اور اس کے دوستوں نےتنگ کیا، بہن نےخوکشی سے پہلے اپنی دوست کو 3 آڈیو میسج اور ایک تصویر بھیجی تھی۔

متن میں درج ہے کہ آڈیو میسج میں بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا بتایا گیا ، میری بہن نے کہا کہ اسے ہراساں کیا گیا ہے، بہن نے پنکھے سے پھندا لگا کر تصویر کھینچ کر اپنی دوست کو بھیجی اور کہا کہ حالات سے تنگ آکر یہ قدم اٹھا رہی ہوں، یہ سب اب مزید برادشت نہیں کر سکتی۔

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا کہ نامزد ملزمان بہن کے بچوں کو مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے، ملزمان نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جار رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں