47

لاہور،بے گھر افراد کیلئے شانداراقدام، فوری 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور(حالات بیورو رپورٹ) پنجاب میں بے گھر افراد کے لئے حکومت پنجاب کا شاندار اقدام،ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرنے کا عمل مکمل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس بے گھروں کو چھت دینے کے وعدے کی تکمیل ہے۔ حکومت پنجاب نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر کے سنگ میل عبور کر لیا- 8500 کنال پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر وعدہ پورا کریں گے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ چھوٹے ملازمین کو نرم شرائط پر قرضے اور وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی- نیا پاکستان ہاو ¿سنگ اتھارٹی کے تحت 2 ہزارعام شہریوں کو اور 2 ہزار صوبائی، وفاقی حکومت اور ایل ڈی اے ملازمین کو بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔
50 ہزار ماہانہ سے کم تنخواہ والے ملازمین اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرسکیں گے۔ پہلے فیز میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ صرف ڈیڑھ سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نیا پاکستان اپارٹمنٹس گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جس سے لاکھوں خاندان مستفید ہوسکیں گے۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ اللہ تعالی پر پورا بھروسہ ہے، مخالفین میرا اعتماد متزلزل نہیں کر سکتے – عوام نے اعتماد کیا، اللہ تعالی نے منصب عطا کیا،اب عوام کے حق کے لئے ڈٹ کر کھڑا ہوں – وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے خود گر چکے ہیں۔
انتشار کی سیاست کرنے والے خود منتشر ہو کر نشان عبرت بن چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے عزم صمیم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ عوام کے اعتماد پر یقین رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں -پنجاب کی یکساں ترقی کے لئے اپنا سفر جاری رکھوں گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے، ترقی آرہی ہے، تیزی سے خوشحال پاکستان کے سنگ میل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ ترقی کے سفر میں ہر پاکستانی شریک ہو گا-عوام کے مسائل کے حل کی طرف تیزی سے پیشرفت کر رہے ہیں۔ دیہات سے شہروں تک یکساں ترقی کے ویڑن کے مطابق عملی اقدامات کر رہے ہیں – وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہر چیلنج سے نمٹنا جانتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کبھی ہمت نہیں ہارتے۔ محرومیاں دور کرنے کے لئے وعدے نہیں عملی اقدامات کرتے ہیں – وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مشکل ضرور ہے لیکن ترقی کا سفر رکنے نہیں دیں گے – محروم اور پسماندہ عوام کو اوپر لانا ہماری ترجیجات میں اولین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں