راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث کامی گینگ کا سرغنہ ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا، تفتیش کے دوران ملزمان سی18 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوںکا سلسلہ جاری ہے،اے ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث کامی گینگ کا سرغنہ ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نقب زن گینگ کا سرغنہ کامران خان عرف کامی جبکہ ساتھی ملزم دانش علی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے تفتیش کے دوران 18 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ما ل مسروقہ برا?مدکرلیا،برا?مد کیے گئے مال مسر وقہ میں نقدی 8 لاکھ 50 ہزار روپے اور طلائی زیورات مالیتی 10 لاکھ روپے شامل ہیں، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران نقب زنی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے انکشاف کیے ہیں،ملزمان دن کے وقت ریکی کرتے اور رات کو نقب زنی کی واردات کرتے تھے،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ گرفتار گینگ کے دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر، اے ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او چونترہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کارو ں کو بھی گرفتار کیا جائے، منظم و متحرک گینگز کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
معاملات کا حل میز پر بیٹھ کر نکلتا ہے، طاہر اشرفی
بلوچستان، موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی
نیشنل پرائس کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال تھے، وہ غلط بیانی کر رہے ہیں، دانیال عزیز
حکومت کو معذور افراد کیلئے سہولت پیدا کرنا ہوگی، شازیہ مری
انٹرا پارٹی الیکشن فراڈ ثابت ہوا، اکبر ایس بابر
7.8 کروڑ ڈالر کی امداد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بہت اہم ہے، وزیراعظم
دانیال عزیز کوعلاقائی سیاسی معاملہ ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا، خواجہ سعد رفیق
نیا چیئرمین پی ٹی آئی آصف زردای کا تراشا ہوا ہیرا ہے، خواجہ آصف
کوشش ہے کوئی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی پنجاب میں نہ رہے، محسن نقوی
سپریم کورٹ میں سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق