اسپیکر قومی اسمبلی کا دورہ کابل ملتوی ہونے پر افغان سربراہانِ پارلیمان کے ٹیلیفون

اسپیکر قومی اسمبلی کے دورہ کابل ملتوی ہونے پر افغان سربراہانِ پارلیمان کے ٹیلیفون

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان پارلیمان کے سربراہان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ اسد قیصر کا دورہ ملتوی ہونے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسد قیصر سے افغان چیئرمین سینیٹ فضل ہادی اور اسپیکر ولوسی جرگہ میر رحمان نے الگ الگ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

افغان پارلیمان کے سربراہان نے گفتگو میں اسپیکر اسد قیصر کے دورہ کابل کے ملتوی ہونے کے معاملہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وفد کا جہاز سیکیورٹی خدشات کے باعث کابل ایئرپورٹ نہیں اتر سکا۔

اسپیکر ولوسی جرگہ میر رحمان رحمانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کی سیکیورٹی ہر چیز پر مقدم ہے۔ 

انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد پاکستان کا پارلیمانی وفد کابل کے دورے پر آئے گا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر جلد افغانستان آؤں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں