میرا نے آج صبح مجھے فون کیا کہ۔۔۔۔ اداکار عمران عباس بھی میدان میں آ گئے

لاہور(آن لائن) اداکار عمران عباس نے میرا سے متعلق زیر گردش خبروں پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میرا نے آج صبح مجھے فون کر کے تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کیلئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی ذہنی حالت سےمتعلق سنسی نہ پھلائیں اور مذاق بھی نہ بنائیں۔عمران عباس نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو

ذہنی بیمار کہنا ایک گھٹیا مذاق ہے، مذاق اْڑائے جانے والا شخص اس مذاق کے بعد اپنی ذہنی حالت کھو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا مذاق کسی کو خودکشی کرنے کی طرف راغب کرسکتا ہے لہذا ایسا مذاق معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں