اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کردیا گیا 48 گھنٹو ں میں امریکہ چھوڑنے کا حکم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )معروف پاکستانی اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کر دیا گیا ہے۔48گھنٹے میں امریکہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔اداکارہ میرا کو کہا گیا ہے کہ وہ 48 گھنٹے میں امریکہچھوڑ کر پاکستان جائیں اور اپنا علاج کرائیں۔ذرائع کے مطابق کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر پائونڈ کی ضمانت دی ہے جس کے باعث میرا کو پاگل خانے سے رہا کیا گیا ہے۔یاد رہے گذشتہ روز امریکی ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کو چیک اپ کے بعد پاگل قرار دے دیاتھا۔ رپورٹ

میں بتایا گیا کہ میرا کو امریکی ڈاکٹرز کی جانب سے پاگل قرار دیے جانے کے بعد مینٹل ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔اس سے قبل اداکارہ میرا کی والدہ نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا کو امریکہ میں پاگل خانے میں داخل کرا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانچ اپریل کو میری بیٹی نے فون کرکے بتایا کہ اسے پاگل خانے لے جارہے ہیں، میرا نے بتایا کہ وہ چیختی چلاتی رہی کہ وہ پاگل نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے لے جایا گیا۔اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، میری بیٹی پاگل نہیں ،اس دنیا میں وہی میرا ایک سہارا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں