جاوید میانداد متنازعہ طریقہ سے فخر زمان کو رن آؤٹ کرنے والے ڈی کک کے حق میں بول پڑے

کراچی(آن لائن) جاوید میانداد نے ’ذہین‘ ڈی کک کو ہی درست قرار دے دیا جب کہ فخر زمان کے متنازع رن آؤٹ پر سابق عظیم کرکٹر نے کہاکہ بیٹسمین کو اپنی وکٹ پہلی محبت کی طرح عزیز ہونی چاہیے۔دوسرے ون ڈے کے آخری اوور میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹین ڈی کک نے جعلی فیلڈنگ سے پاکستانی اوپنر فخر زمان کو رن آؤٹ کرانے کی راہ ہموار کردی تھی،وہ صرف 7 رنز کی کمی سے ون ڈے کرکٹ میں اپنی دوسری ڈبل سنچریمکمل نہیں کرپائے تھے، ڈی کک کی اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،البتہ

سابق کپتان اور عظیم بیٹسمین جاوید میانداد اسے درست سمجھتے ہوئے انھیں اسمارٹ کرکٹر قرار دیدیا۔ان کا کہنا تھا کوئی بھی کرکٹر کسی بھی قسم کی صورتحال میں اپنی نگاہیں گیند سے نہیں ہٹا سکتا، آپ کو اپنی وکٹ اتنی ہی عزیز ہونا چاہیے جتنا کسی مرد کو اپنی محبت ہوتی ہے، جب آپ ایسا کرتے ہیں تو پھر ایسے رن آؤٹ نہیں ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں