اداکارہ اروشی روتیلا نے صحت مند رہنےکا نسخہ مداحوں کیساتھ شیئر کر دیا 

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کی ایکسرسائز ویڈیو 10 لاکھ سے زائد بار دیکھ لی گئی۔ ساتھ ہی اداکارہ نے صحت سے متعلق مشورے بھی دیئے۔اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر طاقت اور باڈی شیپ کو بہتر بنانے سے متعلق ورزش کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ اس طریقے سے پٹھوں کے عدمتوازن اور کمر یا بیک کے مسائل کو مکمل ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ ایسا کرنا فٹنس کے ساتھ اپنے جسم اور ذہن کو بھی صاف کرنے کا طریقہ ہے۔اروشی روتیلا کا شمار بالی ووڈ کی فٹ اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی غذا اور ایکسرسائز

پر بھرپور توجہ دیتی ہیں۔ اداکارہ ماضی میں کئی بار اس حوالے سے ویڈیوز جاری کرچکی ہیں۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں