پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

سنچورین (این این آئی)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 28 رنز سے شکست دے دی۔ سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے اور سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، سرفراز احمدکے علاوہ محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر عثمان قادر نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا۔ اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کریز پر آئے

اور پہلی شراکت داری میں ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے تاہم 22 ویں اوور کی پہلی گیند پر امام الحق مہاراج کی بال پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 57 رنز بنائے۔فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 99 گیندوں پر ون ڈے کیرئیر کی اپنی چھٹی سنچری مکمل کی اور وہ 101 رنز پر مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے تین چھکے اور نو چوکے لگائے۔محمد رضوان دو رنز بنا سکے، پندرہ ماہ بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آنے والے سرفراز احمد کی اننگز 13 گیندوں پر 13 رنز تک محدود رہی، وہ سمٹس کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف ایک رنز بنا سکے، محمد نواز 4، بابر اعظم 96 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، حسن علی نے 32 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے، مقررہ اوورز میں پاکستان نے 320 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے 321 کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتدائی اوورز میں اچھا کھیلا لیکن 54 کے سکور پرانہیں مارکرم کا نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے اٹھارہ رنز بنائے۔ جے جے سمٹس 17 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ جنوبی افریقہ 49.3 اوور میں 292 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح پاکستان نے تیسرا ون ڈے جیت لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں