فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں باہمی چپقلش کے باعث فیفا نے پاکستان کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فٹبال کی عالمی فیڈریشن (فیفا) کی بیورو آف کونسل نے پاکستان کی رکنیت کو معطل کردیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آرو ائی کے مطابق فیفا نے گذشتہ ہفتے پاکستان کو وارننگ دی تھی کہ اسکی نامزد کردہ نارملائزیشن کمیٹی کے کام میںمداخلت نہ کی جائے لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن کے اشفاق گروپ نے فٹبال ہاؤس پر قبضہ ختم نہ کیا۔ معطلی کی وجہ سے پاکستان کو فیفا کی فنڈنگ ملنا ختم ہو جائیگی اورپاکستان

بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصۃ نہیں لے سکے گا۔اس تنازعے کے باعث نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں ٹیموں نے اپنے میچز کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جس کے باعث ماشا یونائیٹڈ اور ہائی لینڈرز کے درمیان سیمی فائنل منسوخ ہوا بعد ازاں ٹورنامنٹ بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔اس تنازعے پر فیفا نارملائزیشن کمیٹی نےفٹبال کمیونٹی کےنام کھلا خط لکھا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ نارملائزیشن کمیٹی پاکستان میں فیفا کی نمائندہ ہے نارملائزیشن کمیٹی ملک ‏میں انتخابی عمل کومکمل کرنےکیلئےکوشاں تھی، ‏خط کے مطابق نارملائزیشن کمیٹی کی کوشش تھی کہ جلد سےجلد انتخابی عمل مکمل ہو، 27مارچ ‏کےواقعہ سےفٹبال بحالی، انتخابی عمل کوشدیدنقصان پہنچا جب کہ فیفاہاؤس کی پوزیشن واپس نہ ‏کیےجانا افسوسناک امر قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں