سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کیخلاف مقدمہ درج

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) عبدالغفار سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں اینٹی کرپشن سرکل میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم عبدالغفار نے آئی ٹی کمپنی سے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے رشوت لی ہے۔

مقدمے کے مطابق کمپنی کے 4 ملازمین نے بات چیت اور رشوت پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

متن کے مطابق چاروں افراد نے مختلف بینکوں سے رقم نکلواکر ملزم عبدالغفار تک پہنچائی۔

مقدمے کے متن کے مطابق ایف آئی اے نے ملزم عبدالغفار، کمپنی کے مالک اور چاروں ملازمین کا فون ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

متن کے مطابق ملزم کے گھر سے موبائل فونز سمیت تمام ڈیجیٹل ڈیٹا فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے۔

ایف آئی اے نے مقدمے میں دعویٰ کیا کہ شواہد سے عبدالغفار کا ملزمان سے ملنا اور رقم حاصل کرنا ثابت ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں