حقوقِ نسواں، وکلا تنظیموں کی وزیر اعظم کے جنسی زیادتی کے بیان کی مذمت

حقوقِ نسواں اور وکلا کی تنظیموں نے وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بیان سے وزیراعظم نے جنسی زیادتی کا دفاع کرنے والوں کو شہہ دی ہے۔

تنظیموں کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہرانا اُن کی آواز کو دبانا ہے، عورت مارچ کے منتظمین پر توہینِ مذہب کے غلط الزامات کی مذمت سے انکار اس حکومت کے خواتین مخالف رجحان کا عکاس ہے۔

وزیر اعظم کے جنسی زیادتی سے متعلق بیان پر حقوقِ نسواں اور وکلا تنظیموں کے مذمتی ریمارکس سامنے آئے ہیں۔ 

ان ریمارکس میں کہا گیا کہ اس بیان سے وزیر اعظم نے جنسی زیادتی کا دفاع کرنے والوں کو شہہ دی ہے، جنسی زیادتی کے متاثرین کو موردِ الزام ٹھہرانا اُن کی آوازکو دبانا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ عورت مارچ کے منتظمین پر توہینِ مذہب کے الزامات کی مذمت سے انکار خواتین مخالف رجحان ہے۔

مذمتی ریمارکس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کا بیان حقائق کے منافی، غیرحساس اور خطرناک ہے۔

مذمتی ریمارکس میں یہ بھی کہا گیا کہ جس ملک میں جنسی زیادتی کے کیس رپورٹ ہی مشکل سے ہوتے ہیں، وہاں ایسے بیان سے متاثرین کو مزید چوٹ پہنچتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں