جہانگیر ترین اور آصف زرداری کی ملاقات جلد ہوگی، شمولیت کا امکان، شہلا رضا

جہانگیر ترین اور آصف زرداری کی ملاقات جلد، شمولیت کا امکان ہے، شہلا رضا

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔

شہلا رضا نے ایک بیان میں کہا کہ جہانگیر ترین نے پی پی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

پی پی کی سینئر رہنما نے یہ بھی کہا کہ خیال ہے جہانگیر ترین آصف زرداری سے ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑ نے اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تو نہ عثمان بزدار رہے گا اور عمران نیازی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں