سونا مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پرسونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 450روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
جس کے بعد فی تولہ کی قیمت ایک لاکھ چار ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 380روپے کمی کے بعد نواسی ہزار 163ہزار روپے ہو گئی ہے ۔ دوسری جانبملک بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت پھر نیچے گر گئی ۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ ڈالر 33پیسے سستا ہو گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 33پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالرکی قیمت 153 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بالترتیب 25 پیسے ، 54 پیسے اور 11 پیسے بڑھی تھی اور قیمت 153 روپے 66 پیسے ہو گئی تھی۔تاہم یورو کےمقابلے میں روپے کی قدر میں 67پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک یورو 181 روپے 10 پیسے کا ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں