ڈالر کی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا، انٹر بینک میں پھر سستا ہو گیا ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت پھر نیچے گر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ ڈالر 33پیسے سستا ہو گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک جانب سے جاری اعدادوشمارے کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کےاختتام پر ڈالر کی قیمت میں 33پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالرکی قیمت 153 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران روپے

کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بالترتیب 25 پیسے ، 54 پیسے اور 11 پیسے بڑھی تھی اور قیمت 153 روپے 66 پیسے ہو گئی تھی۔تاہم یورو کےمقابلے میں روپے کی قدر میں 67پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک یورو 181 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھٹنے کے بعد زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔ 100 انڈیکس 856.49 پوائنٹس بڑھ گیا اور تیزی کے باعث 44 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے بعد کاروبار کا اختتام 44404.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران تیزی کے باعث 15 کروڑ 79 لاکھ 70 ہزار 645 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 140 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں