سندھ کابینہ میں کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ نے رواں ہفتے کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سندھ کابینہ میں دو وزراء اور دو مشیر شامل کرنے کا امکان ہے، شرجیل میمن کو بھی دوبارہ کابینہ میں قلمدان دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سندھ کابینہ میں دو وزراء اور دو مشیروں کے اضافہ کیا جارہا ہے، ٹھٹھہ کے شفقت شیرازی اور ملیر کے ساجد جوکھیو کابینہ میں شامل ہوں گے۔ شرجیل میمن کو بھی دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان رواں ہفتے متوقع ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مشاورت کے بعد سندھ کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں