لاہور ، پب جی کے شوقین نے اصل زندگی کو بھی گیم سمجھتے ہوئے 4 افراد کی جان لے لی

لاہور (بیورو رپورٹ ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں نوجوان نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل اور 1 کو زخمی کردیا۔ ڈی ایس پی عمر بلوچ کے مطابق فائرنگ کرنے والا نو جوان آن لائن گیم پب جی کا جنونی کی حد تک شوقین تھا تاہم ملزم کے گھر والے اسے پب جی کھیلنے سے منع کرتے تھے ، اسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوگیا اور ملزم کہیں سے پستول لے آیا اور آن لائن گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر فائرنگ کردی ، اس دوران بیچ بچاو ¿ کرانے کے لیے آنے والا ملزم کا دوست بھی فائرنگ کی زد میں آگیا۔
بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے گھر والوں پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون سمیت 4 افراد کی موت واقع ہوگئی ، جن میں ملزم کا بھائی ، بہن اور بھابھی کے علاوہ ایک نوجوان ملزم کا دوست تھا جب کہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
ایسی ہی ایک اور خبر کے مطابق صوبہ پنجاب کے ہی ایک اور شہر قصور میں دیور نے فائرنگ کر کے بھابھی کو قتل کر دیا ، متوفیہ سمینہ تین سال سے خاوند سے ناراض ہو کر والدین کے پاس مقیم تھی۔

دیور غلام رسول بھائی کے سسرال آیا اور جھگڑے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے بچی زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال بھیجا گیا ، بچی کو لاہور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے اور خاص طور پر اشتہاری مجرمان، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن میں مزید تیزی لائی گئی ہے ، اسی سلسلہ میں قصور پولیس نے ڈی پی او عمران کشور کی زیر قیادت گذشتہ ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جس سے ضلع بھر میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقعی ہوئی ہے۔
ڈی پی اوقصور عمران کشور نے بتایا کہ پولیس ٹیمیں نہ صرف کورونا کے حوالے سے حکومتی ہدایات کی پاسداری کروانے کیلئے سرگرم عمل ہیں بلکہ ساتھ ہی مجرمان کی بیخ کنی کرتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کرنے کا عمل بھی جاری ہے ، پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث09گروہوں کا قلع قمع کرکے انتہائی خطرناک29ملزمان کو گرفتارکیا جن کے قبضہ سی30لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ، جدید ناجائز اسلحہ اور کثیر تعداد میں گولیاں و کارتوس برا?مد کیے گئے،گینگز کی گرفتاری سی35سنگین مقدمات ٹریس ہوئے جب کہ مجموعی طور پر پورے ماہ میں 673ملزمان کو گرفتار کرکے شہریوں سے لوٹا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، جدید ناجائز اسلحہ اور منشیات برا?مد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں