راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی،07ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،07ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد ،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان نذر شاہ اور گل نواز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی02 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان جنید آفتاب، اختر محمود اور مبشر حسین کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن اور02کاربین معہ ایمونیشن برآمد ہوئیں،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرزاق کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عالمگیر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویڑنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں